صدرِ مملکت نے جج طارق محمود جہانگیری کو باضابطہ طور پر ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد(بولونیوز) صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد جج طارق محمود جہانگیری کو عہدے سے باضابطہ طور پر ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں رات گئے سرکاری نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جج طارق محمود جہانگیری کی خدمات سے متعلق یہ فیصلہ متعلقہ آئینی و قانونی تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جبکہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ان کی ذمہ داریاں فوری طور پر ختم ہو گئی ہیں۔

مزید قانونی کارروائی اور عدالتی معاملات کے حوالے سے وزارتِ قانون اور متعلقہ ادارے آئندہ لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *