سندھ ہائیکورٹ: جہاز سے مسافر آف لوڈ کرنے پر تحریری وجہ فراہم کرنا لازمی قرار
کراچی(بولونیوز)سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی مسافر کے پاس تمام درست سفر کے دستاویزات موجود ہیں تو اسے بلا وجہ جہاز سے اتارنا جائز نہیں ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ انتظامی صوابدید شہریوں کی آزادی سلب کرنے کا جواز نہیں بن سکتی۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ہر مسافر کو آف لوڈ کرنے کی تحریری وجہ فراہم کرنا لازمی ہے تاکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت ممکن ہو سکے۔ عدالت نے متعلقہ ایئرلائنز اور حکام کو اس اصول پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی دی۔


