خیبرپختونخوا حکومت بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے پر غور شروع

پشاور(بولونیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے بھنگ (ہیمپ) کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکومت نے کاشت پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے اور لائسنس کے تحت باقاعدہ کاشت کی اجازت دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ڈی جی ایکسائز عبدالحلیم خان کی زیرصدارت اجلاس میں زیلی کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اور بھنگ کی قانونی کاشت سے متعلق مختلف تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا۔ اجلاس میں بھنگ کی کاشت، لائسنس فیس، اور مدت پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ ادویات کے استعمال کے لیے 5 ایکڑ رقبے پر بھنگ کی کاشت کی لائسنس فیس 6 لاکھ روپے مقرر کی جائے۔ مزید براں، بھنگ کی تیاری اور حتمی پیداوار پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی سفارش بھی اجلاس میں شامل کی گئی۔

حکومت کا مقصد بھنگ کی غیر قانونی کاشت کو کنٹرول کرنا اور اس کے استعمال کو باقاعدہ قانونی دائرہ میں لانا ہے تاکہ صحت اور اقتصادی فوائد کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *