نویں اور دسویں کے طلبہ کیلئےاہم خبر،امتحانات کیلئے امتحانی فارم کا مرحلہ شروع

کراچی(بولونیوز)نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ کے لیے اگلے برس ہونے والے امتحانات سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔

سندھ تعلیمی بورڈز میں اگلے سال نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے امتحانی فارم کا مرحلہ شروع ہونے والا ہے اور طلبہ بھی امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔ تاہم آئندہ برس امتحانات کا طریقہ کار کچھ تبدیل کیا جا رہا ہے۔

سندھ کے تعلیمی بورڈز نے اگلے برس 2026 دو سے تین پرچے ای مارکنگ کے تحت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈرل بورڈ نے محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ کو ای مارکنگ سافٹ ویئر فراہم کر دیا ہے۔

اسی طرح سندھ بورڈز آئندہ برس انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے دو سے تین پرچے ای مارکنگ سسٹم کے تحت لیں گے۔تعلیمی بورڈز کے سربراہان نے فیڈرل بورڈ کی جانب سے ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر کی فراہمی کو شفافیت کے لیے اہم قرار دیا ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر انٹر بورڈ کوآرڈینشن کمیٹی اسلام ڈاکٹر غلام علی ملاح کا کہنا ہے کہ امتحانات کا طریقہ کار آئی ٹی اور پرچوں کی چانچ پڑتال ای مارکنگ سے کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس 2025 میں نویں اور دسویں جماعت کا میتھمیٹکس کا پرچہ ای مارکنگ کے تحت لیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *