وینزویلا کی فضائیہ نے پاکستانی ساختہ K-8 کاراکورم طیارے سے ڈرون مار گرانے کا کامیاب مظاہرہ کر دیا

وینزویلا(بولونیوز)ایئر فورس نے اپنی جاری فوجی مشقوں کے دوران پاکستانی ساختہ K-8 کاراکورم ٹرینر طیارے کی مدد سے ایک ڈرون کو کامیابی کے ساتھ مار گرانے کا عملی مظاہرہ کر دیا ہے۔ اس کامیاب کارروائی نے نہ صرف K-8 طیارے کی جنگی اور دفاعی صلاحیتوں کو ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی ایوی ایشن اور دفاعی صنعت کی ساکھ کو بھی مزید مضبوط کیا ہے۔

یہ کارروائی وینزویلا کی مسلح افواج کی جاری مشقوں کا حصہ تھی، جہاں K-8 کاراکورم طیارے نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فضائی حدود میں موجود ڈرون کو نشانہ بنایا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ کامیابی پاکستان کی جدید ٹیکنالوجی، اعلیٰ انجینئرنگ صلاحیتوں اور معیاری دفاعی پیداوار پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کی واضح مثال ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ K-8 کاراکورم طیارہ پہلے ہی دنیا کے کئی ممالک کی فضائی افواج میں خدمات انجام دے رہا ہے، جبکہ حالیہ کامیاب تجربے نے اسے کم لاگت مگر مؤثر دفاعی حل کے طور پر مزید نمایاں کر دیا ہے۔

دفاعی حلقوں کے مطابق یہ کامیابی پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے، جو عالمی دفاعی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مسلسل مضبوط کر رہا ہے اور جدید دفاعی مصنوعات کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *