امریکی عدالت کا لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی روکنے کا حکم
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی ڈسٹرکٹ جج نے لاس اینجلس میں تعینات نیشنل گارڈ کی موجودگی کو اختیارات سے تجاوز قرار دیتے ہوئے فوری طور پر تعیناتی روکنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل گارڈ کو دوبارہ کیلی فورنیا کے گورنر کے مکمل کنٹرول میں واپس دیا جائے۔
جج کے مطابق لاس اینجلس میں وفاقی بنیادوں پر نیشنل گارڈ کی تعیناتی قانونی دائرہ اختیار سے تجاوز تھا، جسے برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔ عدالتی حکم کے بعد شہر میں گارڈ کی تعیناتی کے حوالے سے معاملات ریاستی حکومت کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔


