شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل

لاہور(بولونیوز) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کرکے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

وکیل رانا مدثر کے مطابق شاہ محمود قریشی پِتے کی سرجری کے لیے پی کے ایل آئی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں علاج مکمل ہونے کے بعد انہیں واپس جیل منتقل کیا گیا ہے۔ ان کے ضروری ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں جن کی رپورٹس 15 روز میں موصول ہوں گی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات کے سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *