چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی(بولونیوز)تھانہ ماڈل کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس فروخت کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد ثقلین ولد ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 7 سے 8 چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس برآمد کیے گئے ہیں، جنہیں وہ مختلف خریداروں کو فروخت کرتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 443/2025 بجرم دفعہ 413 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کر لیا گیا ہے، جو چوری شدہ مال کی خرید و فروخت سے متعلق سنگین جرم ہے۔

گرفتاری کے بعد ملزم کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس کے نیٹ ورک، ساتھیوں اور دیگر وارداتوں سے متعلق چھان بین جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے کئی انکشافات کی روشنی میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *