ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، مشتعل شہریوں نے ٹینکر کو آگ لگا دی
کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سرجانی فور کے چورنگی کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ٹینکر کو آگ لگا دی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس اور علاقہ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں لیا۔
شہر قائد میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات میں حالیہ دنوں کے دوران تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رواں ہفتے کشمیر روڈ اور سائٹ ایریا میں بھی ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوئے، دونوں واقعات میں ڈرائیور فرار ہوگئے تھے۔


