عالمی یوم انسدادِ بدعنوانی پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق علی سولنگی کا پیغام
نواب شاہ(بولونیوز) 9 دسمبر عالمی یوم انسدادِ بدعنوانی کے موقع پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہید بینظیر آباد ڈویژن طارق علی سولنگی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بدعنوانی ترقی کا پہیہ روک دیتی ہے اور کرپٹ معاشرہ کسی بھی ملک کی خوشحالی کا بدترین دشمن ہوتا ہے۔
طارق علی سولنگی نے واضح کیا کہ جب تک معاشرہ دیانتداری اور شفافیت کے اصولوں پر قائم نہیں ہوگا، حقیقی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام کا تعاون ضروری ہے، کیونکہ اس کے خلاف جنگ صرف محکموں کی نہیں بلکہ ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرپشن کے خلاف آواز بلند کریں، محکمہ اینٹی کرپشن کا ساتھ دیں اور قومی و اخلاقی فریضے کے طور پر اس ناسور کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔


