اسلام آباد میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب
اسلام آباد(بولونیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے ملکی دفاع کے لیے افواج کی خدمات کی تعریف کی اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
یہ تقریب فوجی روایات کے مطابق خصوصی احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔


