گلگت بلتستان اسمبلی آج رات تحلیل، نگران وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان آج
گلگت بلتستان (بولونیوز) اسمبلی آج رات 12 بجے تحلیل ہو رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو نگران وزیراعلیٰ کے لیے مصطفیٰ مدنی راوٹ، محمد علی قائد اور راجہ نظیم کے ناموں پر مشتمل سمری ارسال کی گئی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان آج ہی متوقع ہے۔
کراچی میں نمبر پلیٹس درست کرنے کی آخری تاریخ 5 دسمبر
کراچی (بولونیوز) پولیس نے شہریوں کو 5 دسمبر تک گاڑیوں کی نمبر پلیٹس درست کرانے کی مہلت دی ہے۔ احکامات کے مطابق جعلی یا چھیڑچھاڑ والی نمبر پلیٹس پر گرفتاری اور گاڑی ضبط کی جائے گی۔ یہ کارروائی سڑکوں پر قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے کی جا رہی ہے۔
ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کلین سویپ، قومی اسمبلی میں اکثریت مضبوط
لاہور (بولونیوز) ضمنی انتخابات کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے 6 اضافی نشستیں جیت کر قومی اسمبلی میں اپنی کل نشستیں 132 کر لی ہیں۔ اس کامیابی کے بعد حکمران جماعت کو سادہ اکثریت کے لیے پیپلز پارٹی پر انحصار ختم ہو گیا ہے اور وہ دیگر اتحادیوں کے ساتھ آزادانہ طور پر…
ایف آئی اے افسران پر دو کروڑ رشوت کے الزامات
کراچی (بولونیوز) ایک معروف بلڈر نے ایف آئی اے کراچی کے افسران پر دو کروڑ روپے رشوت کی مانگ اور ہراساں کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ بلڈر کے مطابق ایف آئی اے افسران نے دفتر چھاپہ مارا لیکن کچھ برآمد نہ کر سکے، اور حوالہ/ہنڈی کا بہانہ بنا کر مقدمہ بنانے کی دھمکی…
لیہ میں پریزن وین حادثہ، ایم ٹی برانچ میں بدعنوانی کے الزامات
لیہ (بولونیوز) ڈیرہ غازی خان سے قیدی لے جانے والی پریزن وین بریک نہ لگنے کے باعث سندیلہ چوک کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس میں ڈرائیور محمد طارق شدید زخمی ہوکر ہسپتال منتقل ہوئے۔ حادثے کے پس منظر میں ایم ٹی برانچ میں گاڑیوں کی مرمت کے نام پر کروڑوں روپے کے…
روسی ملازم نے غلطی سے منتقل ہونے والی 87 ہزار ڈالر واپس کرنے سے انکار
ماسکو (بولونیوز) روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری ملازم ولادی میر ریچاگوو کے اکاؤنٹ میں سافٹ ویئر کی خرابی سے پورے اسٹاف کی تنخواہ (7 ملین روبل) منتقل ہو گئی، جسے واپس کرنے سے انہوں نے انکار کر دیا۔ فیکٹری کی جانب سے عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا، جہاں ملزم کو رقم…
اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی
اسلام آباد (بولونیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ سوئی نادرن کے لیے اوسط قیمت میں 3 فیصد اور سوئی سدرن کے لیے 8 فیصد کمی تجویز کی گئی ہے۔ فی الحال یہ تجویز وفاقی حکومت کی منظوری کے…
وزیراعظم سے وفاقی وزیر برائے بیرون ملک پاکستانیوں کی ملاقات
اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی وزیر برائے بیرون ملک پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر نے اپنی وزارت کے امور پر بریفنگ دی جبکہ وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دیگر…
پنجاب بھر کے اسکولوں میں ڈنڈا رکھنے پر سخت پابندی عائد،محکمہ ایجوکیشن
لاہور(بولونیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سکولوں میں ڈنڈا رکھنے پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام بچوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، جہاں گزشتہ تعلیمی سال میں 70 سے زائد اور رواں سال میں 81 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ پابندی کی خلاف…
پاکستان پیپلز پارٹی کا 58ویں یوم تاسیس پر جنوبی پنجاب میں عظیم الشان جلسہ
ملتان(بولونیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے 58ویں یوم تاسیس کے موقع پر جنوبی پنجاب میں ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا، جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سینیئر رہنما مظہر سخاوت وٹو اور پی پی-122 کے ٹکٹ ہولڈر حاجی عبدالعزیز نے خطاب کیا۔ پارٹی رہنماؤں نے زور دے کر کہا کہ پیپلز پارٹی…


