مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے اظہار خیال

لاہور(بولونیوز) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود ایک ماہ تک اس کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں ہونے دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ صرف ایک فیصلہ نہیں بلکہ ذمہ دار قیادت، مؤثر حکمت عملی اور بہترین مالیاتی انتظام کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی جب قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا، تو اسے عام عوام پر مکمل بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے متوازن کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سبسڈی خاص طور پر روزگار پیدا کرنے والے محنت کش طبقے، چھوٹے کسان جن کے پاس ایکڑ سے کم زمین ہے، اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو فراہم کی گئی تاکہ مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔

مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کی اس سنجیدہ کوشش کو عوامی بھلائی کے لیے قابل ستائش قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *