ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی لاہور پولیس جوانوں کو شاباش
لاہور(بولونیوز)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے لاہور پولیس کے جوانوں کی محنت اور بہترین کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی سو فیصد حاضری اور نفری کے بہترین رسپانس نے یوم شہادت حضرت علی (ع) کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو کامیاب بنایا۔
فیصل کامران نے ایس ایس پی آپریشنز کو نفری کے بہترین رسپانس، اور ایس پی سیکورٹی کو بہترین پلاننگ اور مختلف ڈیپارٹمنٹس سے مسلسل رابطہ رکھنے پر شاباش دی۔ انہوں نے تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو بھی سراہا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اس سال یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر سیکیورٹی کا انتظام بڑا چیلنج تھا، لیکن لاہور پولیس نے بلند حوصلہ اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر موقع پر بہترین کام کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ شہریوں کی ہر وقت حفاظت یقینی بنانا ہمارا اولین فرض ہے، اور پولیس کے جوان ہر موقع پر محنت کر کے عوام کا اعتماد اور فخر بڑھاتے ہیں۔


