پاکستان کی خلیجی ممالک کے لیے ایکسپورٹ معطل، کراچی پورٹ ٹرمینلز نے مال وصولی روک دی

کراچی(بولونیوز)پاکستان سے خلیجی ممالک کے لیے ایکسپورٹ معطل ہو گئی ہے۔ ٹرمینل حکام نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرمینلز نے خلیجی ممالک کے لیے ایکسپورٹ مال وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایکسپورٹرز کو ممکنہ ڈیمرج چارجز سے بچانا ہے۔

ذرائع کے مطابق کلیئرنگ ایجنٹس نے بھی تصدیق کی ہے کہ خلیجی ممالک کے لیے ہوائی راستے کے ذریعے ایکسپورٹ بھی معطل کر دی گئی ہے، جس سے برآمدات میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔

تاجر اور ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں برآمدی مال کی روانگی نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے اور وہ نقصان سے بچنے کے لیے حکام سے فوری رہنمائی چاہتے ہیں۔

یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر لیا گیا ہے، تاکہ تجارتی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے اور پاکستانی برآمدکنندگان کے مفادات کا تحفظ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *