پاکستان جمہوریت کےراستےپرہی آگے بڑھےگا، حماس کوغیرمسلح کرنے میں شرکت ریڈ لائن ہے

اسلام آباد(بولونیوز)سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان جمہوریت کے راستے پر ہی ترقی کرے گا اور فیلڈ مارشل سید عاصم مُنیر جمہوری اقدار کے فروغ پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی افواج حماس کو غیر مسلح کرنے کے کسی بھی عمل میں حصہ دار نہیں ہوں گی اور اس حوالے سے پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے۔ ذرائع نے کہا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے میں شرکت پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور قوم کے درمیان کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا اور نہ ہی کسی کو اس کی اجازت دی جائے گی، کیونکہ فوج اور عوام کا رشتہ نہایت مضبوط اور گہرا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *