مرکزی رہنما محمد مبین قادری کے بھائی اکبر محمد پرویز صدیقی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

کراچی(بولونیوز)پاکستان سنی تحریک کے سربراہ علامہ محمد شاداب رضا نقشبندی بھائی نے پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد مبین قادری کے برادرِ نسبتی اکبر محمد پرویز صدیقی کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور مرحوم کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

نمازِ جنازہ میں پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری بھائی، مرکزی رہنما محمد مبین قادری، مرکزی رہنما محمد زاہد حبیب قادری، انچارج مرکزی سوشل میڈیا ٹیم ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر، علامہ عابد مدنی، علامہ شہباز مدنی، علامہ عبداللّٰه مدنی سمیت کراچی رابطہ کمیٹی کے اراکین فرحان راجپوت قادری، محمد عالم قادری، محمد عامر قادری اور دیگر کارکنان و علما نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *