الیکشن کمیشن کی ہدایت، اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل

اسلام آباد(بولونیوز)الیکشن کمیشن نے سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ان ارکان کو ہدایت جاری کی ہے جو اپنے اثاثوں کے گوشوارے ابھی تک جمع نہیں کروا سکے، کہ وہ آج مورخہ 15 جنوری 2026 تک اپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات مجوزہ فارم B پر الیکشن ایکٹ کی سیکشن 137 کے تحت جمع کرائیں۔

اعلامیے کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں 16 جنوری 2026 سے متعلقہ اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں اطلاع دی ہے کہ گوشواروں کی وصولی کے لیے پولیٹیکل فنانس ونگ (کہسار بلاک) کے دفاتر آج رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *