توشہ خانہ 2 کیس: بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید و بھاری جرمانہ

اسلام آباد/راولپنڈی(بولونیوز)توشہ خانہ 2 کیس میں عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے دونوں پر الزامات ثابت قرار دیے۔ عدالت نے ہر ملزم کو سیکشن 409 (جرم میں خیانت) کے تحت 10 سال اور سیکشن 5/2/47 انسدادِ رشوت ستانی ایکٹ کے تحت مزید 7 سال قید کی سزا دے دی۔

ساتھ ہی عدالت نے فی کس 1 کروڑ 64 لاکھ 500 روپے کا بھاری جرمانہ بھی عائد کیا ہے، جس کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید قید کا حکم بھی جاری ہو سکتا ہے۔

یہ فیصلہ پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں ایک بڑی قانونی پیش رفت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ملزمان کے خلاف یہ مقدمہ تحائف کی مقررہ ضوابط کے خلاف غیر قانونی استعمال اور سہولت کاری کے الزامات پر مبنی تھا۔ عدالت نے مقدمے میں پیش کیے گئے شواہد، گواہوں اور قانونی دلائل کی بنیاد پر سزا کا حکم جاری کیا ہے۔

اب دونوں مجرم فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *