پیٹرولیم کمپنیوں کے دباؤ پر حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(بولونیوز)پیٹرولیم کمپنیاں تیل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب ہو گئیں، جس کے بعد شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک ہفتے کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرولیم کمپنیوں نے اسٹاک ایڈجسٹمنٹ اور مالی نقصانات کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے قیمتیں کم نہ کرنے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالا، جس پر حکومت نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے فوری ریلیف دینے کے بجائے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔

حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کی صورتحال، تیل کی عالمی قیمتوں اور مالی اثرات کا جائزہ لے کر آئندہ فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب عوامی و سماجی حلقوں نے اس فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتیں برقرار رکھنا دراصل عوام کو متوقع ریلیف سے محروم رکھنے کے مترادف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *