امریکی قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز کے 6 عملے کے ارکان رہا، باقی کی رہائی کی کوششیں جاری
تہران(بولونیوز)امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے ایرانی کنٹینر جہاز کے عملے کے 6 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی کوششوں کے نتیجے میں جہاز توسکا پر موجود عملے کے 28 ایرانی اراکین میں سے 6 افراد کو رہائی مل گئی ہے، جو اس وقت ایران پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے حال ہی میں ایران جانے والے اس کنٹینر جہاز کو قبضے میں لیا تھا، جس پر ایرانی عملہ موجود تھا۔ ابتدائی کارروائی کے دوران ایران کی جانب سے کہا گیا تھا کہ عملے اور ان کے اہلخانہ کی موجودگی کے باعث اس مرحلے پر سخت فوجی ردعمل سے گریز کیا گیا۔باقی 22 ایرانی شہریوں کی رہائی کے لیے سفارتی اور قانونی سطح پر کوششیں جاری ہیں اور اس حوالے سے مزید پیش رفت متوقع ہے۔


