آن لائن حاضری منصوبہ ناکام، پنجاب میں صرف 39 فیصد طلباء کا ریکارڈ مکمل

لاہور(بولونیوز)سرکاری سکولوں میں طلباء کی آن لائن حاضری کا منصوبہ ابتدائی مرحلے میں ہی ناکام ثابت ہوا ہے، جس کے تحت لاہور ڈسٹرکٹ صرف 20 فیصد حاضری کے ساتھ آخری نمبر پر رہا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں 5 لاکھ 68 ہزار طلباء میں سے صرف ایک لاکھ طلباء کی آن لائن حاضری لگائی جا سکی۔ اسی طرح پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر صرف 39 فیصد طلباء کی حاضری آن لائن سسٹم کے ذریعے ممکن ہو سکی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق پنجاب بھر میں 95 لاکھ طلباء میں سے 37 لاکھ طلباء کی ٹیب کے ذریعے آن لائن حاضری لگائی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ نظام فی الحال پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چلایا جا رہا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق مستقبل میں اس نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور جلد ہی 100 فیصد طلباء کی آن لائن حاضری کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *