اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ، محلہ داروں کے مبینہ حملے میں بچے زخمی
اسلام آباد(بولونیوز)کورال چوک کے قریب قبرستان کے پاس گلی نمبر 14 میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر تین محلہ دار افراد نے چھری اور ڈگروں کے ساتھ بچوں پر حملہ کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق واقعے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں لے لیا۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


