پنجاب میں بڑا اقدام متوقع، 31 ہزار سے زائد وکلاء کے لائسنس منسوخ ہونے کا امکان
لاہور(بولونیوز) پنجاب میں وکالت کے پیشے کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے تحت ہزاروں وکلاء کے لائسنس منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل نے ایک تاریخی اور سخت فیصلے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں 31 ہزار سے زائد وکلاء کی جانب سے تعلیمی اسناد جمع نہ کروانے پر ان کے لائسنس منسوخ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
بار کونسل حکام کے مطابق یہ اقدام قانونی پیشے کی ساکھ کو بہتر بنانے اور غیر تصدیق شدہ اسناد کے حامل افراد کو نظام سے نکالنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں وکلاء کو پہلے ہی دستاویزات جمع کروانے کی ہدایت جاری کی گئی تھی، تاہم بڑی تعداد میں تعمیل نہ ہونے پر سخت کارروائی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ اقدام پر حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے، جس کے بعد متاثرہ وکلاء کو اپیل یا وضاحت کا موقع بھی دیا جا سکتا ہے۔


