پنجاب حکومت اور پاکستان ریلوے کے درمیان نئے ریلوے منصوبوں پر دستخط

لاہور(بولونیوز) پنجاب حکومت اور پاکستان ریلوے کے درمیان پنجاب میں جدید ریلوے نظام متعارف کرانے کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں، جس کے تحت ایک فاسٹ ٹرین اور 8 لوکل روٹس پر جدید ترین ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

معاہدے کے مطابق لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی فاسٹ ٹرین چلائی جائے گی، جو سوا 2 گھنٹے میں اپنا سفر مکمل کرے گی۔ اس منصوبے کو صوبے میں تیز رفتار اور محفوظ سفری سہولیات کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

منصوبے کے تحت درج ذیل روٹس پر نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی:

شاہدرہ سے نارووال (79 کلومیٹر) اور نارووال سے سیالکوٹ (62 کلومیٹر)
رائیونڈ، قصور، پاکپتن سے لودھراں تک 370 کلومیٹر طویل روٹ
شیخوپورہ، جڑانوالہ، شورکوٹ پر مشتمل 220 کلومیٹر طویل روٹ
لالہ موسیٰ، ملکوال، سرگودھا 147 کلومیٹر طویل روٹ
فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ اور شاہین آباد 68 کلومیٹر طویل روٹ
کوٹ ادو سے براستہ ڈیرہ غازی خان، کشمور تک 303 کلومیٹر طویل بین الصوبائی روٹ

حکام کے مطابق ان منصوبوں سے نہ صرف عوام کو جدید سفری سہولتیں میسر آئیں گی بلکہ پنجاب میں معاشی سرگرمیوں، روزگار کے مواقع اور بین الصوبائی روابط کو بھی فروغ ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *