حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کی نذرانہ پیٹیاں کھول دی گئیں

سیہون(بولونیوز)سیہون میں واقع حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا مزار کی نذرانہ پیٹیاں کھول دی گئیں، جس میں بڑی رقم، سونا، چاندی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف مختیار ابڑو کے مطابق نذرانے کی پیٹیاں 8 ماہ 14 دن بعد کھولی گئیں، جن کی گنتی کا عمل 4 روز تک جاری رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ گنتی کا عمل اوقاف حکام کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔

حکام کے مطابق نذرانے کی پیٹیوں سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 38 لاکھ 78 ہزار 750 روپے کی رقم حاصل ہوئی، جبکہ بڑی مقدار میں سونا اور چاندی بھی ملی ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی کرنسی بھی نذرانے میں شامل تھی۔

چیف ایڈمنسٹریٹر کے مطابق برآمد ہونے والا سونا اور چاندی توشہ خانے میں محفوظ کر دیا جائے گا جبکہ نقد رقم بینک میں جمع کرا دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *