Category: پاکستان

  • جماعت اسلامی کا بلدیاتی قانون کیخلاف احتجاج کا اعلان

    لاہور(بولونیوز)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات کی بحالی کے لیے 7 دسمبر کو پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

    انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تحریک بدل دو نظام کو آگے بڑھاتے ہوئے عوامی مسائل پر دھرنوں اور اسمبلیوں کے گھیراؤ کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں عوام کو لوٹا جا رہا ہے اور کراچی میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔

  • عدالت نے جہیز کا سامان منگوا کر عورت کے حوالے کیا

    لاہور(بولونیوز)فیملی کورٹ لاہور میں جج رخسانہ امین نے جہیز واپسی کے ایک مقدمے میں انوکھی کارروائی کرتے ہوئے جہیز کا سامان براہ راست عدالت میں منگوا کر خاتون گل زیب کے حوالے کیا۔

    خاتون کو طلاق کے بعد جہیز واپس نہ ملنے پر عدالت آئی تھی۔ عدالت نے سامان کی جانچ کی تو خراب سامان واپس کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اس کی قیمت خاتون کو ادا کی جائے۔ باقی سامان خاتون کو دے دیا گیا۔

  • کراچی ایک ماہ کے دوران 93 ہزار سے زائد کے ای چالان، کروڑوں کے جرمانے

    کراچی(بولونیوز) ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک ماہ کے دوران کئے گئے ای چالان کے حیران کن اعدادو شمار سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس نے شہر میں ایک ماہ کے دوران کیے گئے ای چالانز کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا گیا گزشتہ ماہ مجموعی طور پر تیرا نوے ہزار سے زائد ای چالان جاری کیے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی تھیں۔ اس خلاف ورزی پر 57 ہزار 541 ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر 57 کروڑ 54 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں نے بھی بڑی تعداد میں قوانین کی خلاف ورزی کی، 22 ہزار 262 موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کے بغیر پکڑے گئے، جن پر 11 کروڑ 11 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکرز میں نصب ٹریکر سسٹم کے ذریعے تیز رفتاری کی نشاندہی ہوئی، جس پر 1,188 چالان جاری کیے گئے۔ مزید برآں عام ڈرائیوروں کی تیزرفتاری پر 2,699 جب کہ سگنل توڑنے پر 3,102 چالان کیے گئے۔

    ٹریفک پولیس نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی نہ صرف حادثات کا سبب بنتی ہے بلکہ ٹریفک نظام کو بھی متاثر کرتی ہے۔

  • شرجیل انعام میمن کا محکمہ اطلاعات کو فلمی و میڈیا منصوبے تیز کرنے کے احکامات

    کراچی(بولونیوز)سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے محکمہ اطلاعات کے اجلاس میں تمام فلمی و میڈیا پروجیکٹس بروقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے صوبائی ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر تشہیر اور محکمے کی پروڈکشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایات دیں۔

    وزیر نے زور دیا کہ فلم و میڈیا کے ذریعے قومی بیانیہ، یکجہتی، امن اور ترقیاتی اقدامات کو پیش کیا جائے۔ انہوں نے نوجوان تخلیقی صلاحیتوں کو مواقع فراہم کرنے اور صوبے کی ثقافت و تاریخ کو نمایاں کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ اجلاس میں محکمہ اطلاعات کے senior افسران شریک تھے۔

  • کلفٹن میں بیوہ خاتون کی تشدد زدہ لاش دریافت

    کراچی(بولونیوز)کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب شہناز نامی ایک بیوہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتولہ کا تعلق مسیحی کمیونٹی سے تھا اور وہ 22 نومبر کو مدینہ کالونی سے لاپتہ ہوئی تھیں۔

    ان کے بیٹے عادل مسیح نے تھانے میں درخواست جمع کرائی تھی، جس میں واضح کیا تھا کہ وہ ایف آئی آر درج نہیں کروانا چاہتے۔ پولیس مزید قانونی کارروائی کر رہی ہے۔

  • ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ: ایک گرفتار، ایک فرار

    کراچی(بولونیوز)کے تھانہ سائٹ سپر ہائی وے علاقے میں جمالی پل کے قبول رات گئے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق ملزمان شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے جب پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

    ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہو کر گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ گرفتار ملزم اسماعیل (افغانی) سے ایک غیر قانونی پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

    زخمی ملزم کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس فرار ملزم کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

  • بجلی میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

    اسلام آباد(بولونیوز)ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ اکتوبر کے لیے بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہو سکتی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کے سامنے درخواست جمع کرا دی ہے، جس میں فیول لاگت میں کمی کی وجہ سے نرخ میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

  • MQM کا ملیر میں عوامی اجتماع کا اعلان، 40 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا وعدہ

    کراچی(بولونیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ملیر ٹاؤن میں 30 نومبر کو عوامی اجتماع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاق سے حاصل کردہ 40 ارب روپے کے پیکج سے کراچی و حیدرآباد میں سڑکیں، پارکس اور سیوریج سسٹم کی بحالی سمیت ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کے عہدوں پر کراچی کے نوجوانوں کے براجمان ہونے کی پیش گوئی بھی کی۔ اجتماع میں ملیر کے نوجوانوں کے لیے 500 آئی ٹی کورسز کا اعلان بھی متوقع ہے۔

  • شادی ہالز کو 3 دن میں دستاویزات جمع کرانے کا حکم

    کراچی(بولونیوز)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی کے تمام شادی ہالز کو 3 دن کے اندر اپنی دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ڈی جی ایس بی سی اے مزمل ہالیپوٹو نے خبردار کیا ہے کہ کمرشلائزیشن چالان جمع نہ کرانے والے ہالز سیل یا مسمار کیے جائیں گے۔ نیب پہلے ہی شادی ہالز کی تفصیلات طلب کر چکا ہے اور ڈیڈ لائن کے بعد غیر قانونی ہالز کے خلاف آپریشن شروع ہوگا۔

  • شیخ چلی سسٹم کے زیر سایہ اسکیم 24 میں غیرقانونی تعمیرات کا بازار گرم

    کراچی(بولونیوز)ایس بی سی اے کے ڈی جی سسٹم پر الزام ہے کہ وہ اسکیم 24 میں غیرقانونی تعمیرات کو فروغ دے رہے ہیں۔ ڈائریکٹر شاہد خشک کی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں تعیناتی کے بعد بلڈرز مافیا نے کھل کر کام شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف شیخ کو ڈی جی سسٹم کی سرپرستی حاصل ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر بے بس نظر آ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے وزیر ناصر حسین شاہ کے خلاف اقدامات کے دعوے بے اثر ثابت ہوئے ہیں۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔