Category: پاکستان

  • منشیات اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام، 188 کلو گرام چرس برآمد

    کراچی(بولونیوز)پاکستان کسٹمز گڈانی نے منشیات کی سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 188 کلو گرام چرس برآمد کر لی جس کی مارکیٹ ویلیو کا تخمینہ پچپن کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا ہے ۔مصدقہ اطلاعات پر کسٹمز حکام نے کرخیرا چیک پوسٹ پر ایک کنٹینر والی گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اس میں لدے ہوئے بڑے سائز کے ٹائروں میں چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی ۔

    کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کی سے طرف ملنے والی خفیہ اطلاع پر چیک پوسٹ کے عملہ نے اپنی نگرانی سخت کر لی اور اس دوران ایک گاڑی کو روکا گیا جس میں بظاہر پرانے ٹائر لدے ہوے تھے۔ اس گاڑی کے تفصیلی معائنہ کے دوران دو بڑے حجم والے ٹائر نظر آئے جن میں چرس چھپائی گئی تھی ۔ باریک بینی سے کی گئی جانچ پڑتال پر چرس کے 169 پیکٹ برآمد ہوئے جن کی مالیت کا تخمینہ پچپن کروڑ چوبیس لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔

    گاڑی میں موجود شخص کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ۔ کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت منشیات اور استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کی گئی ہےاور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ایف بی آر منشیات کی سمگلنگ کا تدارک اور غیر قانونی تجارت کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے-

  • پیرا فورس میں تعینات نکے تھانےدار کا بڑا کارنامہ

    لاہور(بولونیوز)کانسٹیبل احسن رزاق کی وردی کا ناجائز استعمال کرتےہوئے خاتون سے زیادتی کرنیوالا شخص پیرا فورس جوہر ٹاؤن میں تعینات کانسٹیبل احسن رزاق نے خاتون کو بلیک میل کر کہ 20 لاکھ روپے ہتھیا لیے-متاثرہ خاتون بسماء نے بتایا کہ شادی کا جانسہ دے کر مجھے پہلے شوہر سے طلاق دلوا کر میرے ساتھ زنا کرتا رہا ، متاثرہ خاتون بسمہ کا مزید کہنا تھا کہ میں کانسٹیبل احسن رزاق کے بچے کی ماں بننے والی حاملہ ہوں ،احسن رزاق اب مجھ سے شادی سے انکارکررہا ہے-کاہنہ کی رہائشی بسمہ نامی خاتون کا پیرافورس میں تعینات کانسٹیبل احسن رزاق کے خلاف زیادتی کا الزام ہے-متاثرہ خاتون حاملہ بسمہ نامی نے سی سی پی او لاہور کو پیرافورس میں تعینات کانسٹیبل احسن رزاق کے خلاف انداراج مقدمہ کے لیے درخواست دائر کر دی-

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ناجائز قبضے کے خلاف ہدایت: “ہر جائیداد محفوظ ہوگی”

    لاہور(بولونیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں ناجائز قبضوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ “ہر فیصلہ فوری نافذ ہوگا، ہر جائیداد محفوظ ہوگی”۔ انہوں نے بیواؤں کے جائیدادی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دیں۔

    اہم ہدایات:

    تمام ڈپٹی کمشنرز روزانہ DRC اجلاس کریں

    مساجد میں عوام تک اقدامات کی اطلاعات پہنچائی جائیں

    ہر تحصیل میں درخواستیں وصول کی جائیں

    روزانہ مانیٹرنگ رپورٹ پیش کی جائے

    کارکردگی:
    گزشتہ 3 ہفتوں میں 2,919 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 499 کیسز حل کیے جا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے گجرات، لیہ اور حافظ آباد میں فیصلے میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

  • 2 سے 4 روز میں ایشوریا رائے شادی کا پیغام بھیج دیں گی،مفتی قوی کا دعویٰ

    لاہور(بولونیوز)پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کرنے سے متعلق بیان دیتے نظر آتے ہیں۔وائرل ویڈیو میں مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا کہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کے درمیان علی/حدگی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، اور اگر ایسا ہوا تو ’دو سے چار ماہ میں ایشوریا رائے کی جانب سے میرے لیے پیغامِ نکاح آجائے گا-

  • خواتین و لڑکیوں کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے گرفتار

    قصور(بولونیوز)تھانہ صدر قصور کے علاقہ پتوں کلاں میں اوباشوں نے خواتین و نو عمر لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سفیان اور دانش کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے کئی غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد ہوئیں جنہیں انہوں نے بنانے اور بلیک میل کرنے کا اعتراف کیا۔ ایک موبائل شاپ مالک احسان کے بارے میں بھی انکشاف ہوا کہ اس نے درجنوں ویڈیوز چرا کر فروخت کی تھیں۔

    پولیس نے سب انسپکٹر عمران کی زیر قیادت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • پاکستان کا بابری مسجد کی جگہ بنائے گئے رام مندر پر جھنڈا لہرانے پر گہری تشویش کا اظہار

    اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان نے بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے گئے رام مندر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے جھنڈا لہرائے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اقدام نہ صرف تاریخی حقائق کی توہین ہے بلکہ بھارت میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کے مذہبی و ثقافتی ورثے کو مٹانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

    ترجمان نے یاد دلایا کہ 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد کو انتہا پسند ہجوم نے شہید کیا تھا، جب کہ بعد ازاں ہونے والی عدالتی کارروائیاں بھی مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی نشاندہی کرتی ہیں۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں متعدد تاریخی مساجد کو خطرات لاحق ہیں اور مسلمان سماجی، معاشی اور سیاسی سطح پر شدید محرومی کا سامنا کر رہے ہیں۔

    پاکستان نے عالمی برادری، خصوصاً اقوام متحدہ اور متعلقہ عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا، نفرت انگیزی اور مسلم ورثے کی بے حرمتی کا نوٹس لیا جائے اور مؤثر کردار ادا کیا جائے۔

    واضح رہے کہ ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے گئے رام مندر کی تکمیل مودی حکومت کے دور میں مذہبی انتہا پسندی کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔ مسجد کی شہادت کے بعد ہونے والے فسادات میں دو ہزار سے زائد افراد کی جانیں ضائع ہوئیں، جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔
    بھارتی سپریم کورٹ نے 2019 میں اعتراف کیا تھا کہ مسجد کی شہادت غیر قانونی تھی، لیکن اس کے باوجود زمین مندر کی تعمیر کے لیے ہندو ٹرسٹ کے حوالے کردی گئی، جسے عالمی ماہرین نے قانون کی پامالی قرار دیا-

  • سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل روکنے پر برہمی، عمران خان سے ملاقات کی اجازت مانگتے ہیں

    خیبرپختونخوا(بولونیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات روکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آٹھویں بار جیل جانے سے روکے گئے ہیں اور سوال کیا کہ “مجھے عمران خان سے ملنے کیوں نہیں دے رہے؟”

    آفریدی نے اس اقدام کو پاکستان کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کو روکنا اچھی بات نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر انہیں روکا جا رہا ہے تو تحریری طور پر بتایا جائے کہ عدالتی احکامات کیوں نہیں مانے جا رہے۔

  • زرعی یونیورسٹی میں جنسی ہراسگی کا سکینڈل، پروفیسر کی ویڈیو وائرل

    فیصل آباد(بولونیوز)زرعی یونیورسٹی بورے والا کیمپس میں ایک پروفیسر کے جنسی ہراسگی کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں پروفیسر یحییٰ نے ایک طالبہ سے کہا، “پیپرز میں 2 نمبر اضافی لگانے پر مجھے کیا دو گی؟”۔

    یہ واقعہ یونیورسٹی میں بڑے سکینڈل کا سبب بنا ہے۔ انتظامیہ نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے اور متعلقہ پروفیسر کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

  • ضمنی انتخابات، قومی و صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

    لاہور(بولونیوز)الیکشن کمیشن پاکستان نے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد قومی اسمبلی کے 5 اور پنجاب صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

    تاہم، این اے-96 فیصل آباد سے بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

  • ڈانس پارٹیوں،مساج سینٹروں کے نام پرفحاشی کے اڈے،لڑکیاں اور مرد گرفتار

    اسلام آباد(بولونیوز)پولیس نے ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹروں کے نام پر فحاشی اڈوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں لڑکیوں اور مرد کو گرفتار کرلیا۔

    اسلام آباد میں ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹروں کے نام پر فحاشی اڈوں کیخلاف پولیس نے کارروائی کی، تھانہ شالیمار پولیس کے ایک ہی رات میں 5 چھاپے کے دوران 21 لڑکیاں اور 19 مرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    شالیمار پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمات درج ہیں جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔