Category: انٹرنیشنل نیوز

  • ارجنٹینا نے مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، VAR فیصلہ موضوعِ بحث بن گیا

    عالمی کھیل(بولونیوز)عالمی چیمپئن ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، تاہم میچ کے دوران وی اے آر (VAR) کا ایک متنازع فیصلہ شائقین اور مبصرین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    میچ کے دوران مصر کے کھلاڑی مصطفیٰ زیکو نے گول اسکور کیا، تاہم ریفری نے وی اے آر کے جائزے کے بعد اسے فاؤل قرار دیتے ہوئے گول منسوخ کر دیا۔

    اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی، جہاں شائقین، سابق فٹبالرز اور کھیلوں کے مبصرین نے مختلف آراء کا اظہار کیا۔ بعض نے اسے مصر کے ساتھ ناانصافی قرار دیا، جبکہ دیگر کا مؤقف تھا کہ ریفری نے قوانین کے مطابق درست فیصلہ کیا۔

    مصر نے عالمی چیمپئن ارجنٹینا کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور آخری لمحوں تک سخت مقابلہ کیا، تاہم ارجنٹینا نے کم بیک کرتے ہوئے 3-2 سے کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔

    میچ کے اختتام کے بعد بھی وی اے آر کے اس فیصلے پر بحث کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کھیلوں کے حلقوں میں اسے مقابلے کا اہم ترین لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

  • ایران پر نئے امریکی حملے ناگزیر تھے، نیٹو سربراہ مارک روٹے

    انقرہ(بولونیوز)نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے ایران پر امریکی حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کے تناظر میں ناگزیر تھی۔

    انقرہ میں نیٹو رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارک روٹے نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں امریکا کا سخت ردِعمل مناسب اور ضروری تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر جنگ بندی کے باوجود ایران بنیادی طور پر اس کی خلاف ورزی کر رہا ہو تو ایسی صورت میں امریکا کا بھرپور جواب دینا ضروری تھا۔

    مارک روٹے کے بیان کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی سے متعلق بین الاقوامی سطح پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے، جبکہ اس معاملے پر مختلف ممالک کی جانب سے ردِعمل سامنے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • ایران کے ساتھ مفاہمت ختم ہو چکی، جنگ بندی بھی برقرار نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    انقرہ(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) ختم ہو چکی ہے اور جنگ بندی بھی برقرار نہیں رہی، جبکہ وہ ایران کے ساتھ کسی نئی ڈیل کے خواہاں نہیں۔

    ترکیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو اسپین کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسپین کے ساتھ کسی قسم کا کاروبار نہیں کرنا چاہتے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے معاملے پر نیٹو نے امریکا کا ساتھ نہیں دیا، جبکہ گرین لینڈ اور ایران سے متعلق معاملات پر بھی وہ نیٹو کے مؤقف سے مطمئن نہیں ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو نیٹو میں غیر منصفانہ سلوک کا سامنا ہے اور اتحاد کے لیے غیر متناسب مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے، جس پر وہ نیٹو سے ناراض ہیں۔

  • ایران پر امریکی حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

    واشنگٹن(بولونیوز)ایران پر امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے توانائی کی عالمی منڈی میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی۔

    برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 5.58 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 76 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل کی قیمت میں 2.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کے سودے 70.44 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

    ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی تیل مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

  • تیل کی قیمت میں 26 سالوں کی سب سے بڑی کمی، ایشیائی ممالک کے لیے آرامکو کا بڑا اعلان

    ریاض/سنگاپور(بولونیوز)عالمی توانائی منڈی میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں تیل کی قیمت میں 26 سالوں کی سب سے بڑی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو نے ایشیائی ممالک کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    آرامکو کی جانب سے لائٹ خام تیل کی قیمت اگلے ماہ اگست کے لیے 11 ڈالر فی بیرل کم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایشیائی صارفین کے لیے خام تیل کے مختلف گریڈز کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ کمی عالمی منڈی میں طلب میں کمی اور علاقائی مسابقت کے پیشِ نظر کی گئی ہے، جس سے ایشیائی ممالک کو تیل کی درآمد پر نمایاں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ توانائی کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے اثرات عالمی تیل منڈی اور علاقائی معیشتوں پر واضح طور پر محسوس کیے جائیں گے۔

  • زیارت میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن کامیاب، 15 دہشت گرد ہلاک

    زیارت(بولونیوز)بلوچستان کے ضلع زیارت میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز، بلوچستان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا، جس کے دوران 15 دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن سے کھیلنے کی بھاری قیمت چکانا پڑی ہے اور ریاست پوری قوت کے ساتھ جواب دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔

    شاہد رند کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں اور ہر حملے کا بھرپور، مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گی اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کو ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ زیارت میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کے خون کا حساب لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے امن، استحکام اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

  • پہلگام حملہ کیس، انڈیا نے حافظ سعید کے خلاف ضمنی چارج شیٹ دائر کر دی

    پہلگام(بولونیوز)انڈیا نے پہلگام حملہ کیس میں پیش رفت کرتے ہوئے حافظ سعید کے خلاف ضمنی چارج شیٹ دائر کر دی ہے، جس میں جنگ شروع کرنے اور سرحد پار سے سازش تیار کرنے سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    بی بی سی اردو کے مطابق خبر رساں ادارے ایشین نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) نے رپورٹ کیا ہے کہ انڈیا کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پہلگام حملہ کیس میں پاکستان میں موجود کالعدم لشکرِ طیبہ اور اس کی مبینہ ذیلی تنظیم دی ریزسٹنس فرنٹ کے سربراہ اور بانی حافظ سعید کے خلاف یہ ضمنی چارج شیٹ فائل کی ہے۔

    این آئی اے کے حوالے سے اے این آئی نے بتایا کہ یہ ضمنی چارج شیٹ جموں میں قائم این آئی اے کی خصوصی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔ چارج شیٹ میں حافظ سعید پر نہ صرف انفرادی حیثیت میں بلکہ لشکرِ طیبہ اور اس کی فعال ذیلی تنظیم دی ریزسٹنس فرنٹ کے سربراہ کے طور پر بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    قومی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق اس ضمنی چارج شیٹ میں حافظ سعید پر انڈیا کے خلاف جنگ شروع کرنے اور سرحد پار سے سازش تیار کرنے سے متعلق تعزیری دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    این آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ ضمنی چارج شیٹ 1597 صفحات پر مشتمل اصل چارج شیٹ کے تسلسل میں دائر کی گئی ہے، جس میں پاکستان کی مبینہ سازش، حافظ سعید کے مبینہ کردار اور کیس میں جمع کیے گئے شواہد کی تفصیلات شامل ہیں۔ ایجنسی کے مطابق یہ شواہد سائنسی تحقیقات اور زمینی تفتیش کے دوران اکٹھے کیے گئے۔

  • فیفا ورلڈکپ 2026 پری کوارٹر فائنل: اسپین نے پرتگال کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

    ڈیلاس(بولونیوز)فیفا ورلڈکپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

    امریکا کے شہر ڈیلاس میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ طویل وقت تک میچ بغیر گول کے برابر رہا، تاہم اسپین کی جانب سے میکائیل میرینو نے 90ویں منٹ میں فیصلہ کن گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔

    اس کامیابی کے ساتھ اسپین نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ پرتگال کی شکست کے بعد عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا۔

    میچ کے بعد شائقین فٹبال میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا، جبکہ اسپین کی ٹیم کی دفاعی حکمتِ عملی اور آخری لمحات میں کیا گیا گول فتح کی بنیاد بنا۔

    کوارٹر فائنل میں اسپین کا مقابلہ بیلجیئم یا امریکا میں سے کسی ایک ٹیم سے ہوگا، جس کا فیصلہ آئندہ میچ کے بعد سامنے آئے گا۔

  • امریکہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرے گا یا پھر ’کام تمام کر دے گا‘: صدر ٹرمپ

    واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ یا تو ایران کے ساتھ ایک معاہدہ کرے گا یا پھر ’’کام تمام کر دے گا‘‘۔ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ماضی میں ایرانی بحریہ کے جہازوں اور ایرانی فضائیہ کے تمام طیاروں کو تباہ کر دیا تھا۔ ان کے بقول،

    بالآخرانہیں احساس ہوگیا کہ اب ان کےپاس کوئی ریڈارنہیں رہا، کیونکہ ان کےریڈارسسٹمزمکمل طورپرتباہ کردیےگئےتھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی بحریہ نے ایسی سخت ناکہ بندی نافذ کی جو اس سے قبل کبھی نہیں دیکھی گئی۔ ان کے مطابق دو ماہ تک ایک بھی جہاز اس ناکہ بندی کو عبور نہیں کر سکا۔ پھر ہم ممکنہ طور پر ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے، اس لیے ہم نے ناکہ بندی میں نرمی کر دی۔ مجھے نہیں معلوم، شاید ہم کسی معاہدے تک پہنچ جائیں۔

    صدرٹرمپ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہر صورت میں کامیاب ہوگا۔یا تو ہم معاہدہ کر لیں گے یا پھر ہم یہ کام مکمل کر دیں گے۔سیاسی مبصرین کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس بیان سے امریکہ اور ایران کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھی اس بیان کو تشویش کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔

  • خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے متعلق خبروں پر ابہام، سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی

    تہران(بولونیوز)سوشل میڈیا اور بعض غیر مصدقہ ذرائع میں یہ دعویٰ گردش کر رہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تاریخی نمازِ جنازہ تہران کے بعد قُم میں بھی ادا کی گئی، جبکہ میت کو عراق منتقل کرنے اور جمعرات کو آبائی شہر مشہد میں تدفین کا بھی کہا جا رہا ہے۔

    تاہم ایرانی حکام یا سرکاری ذرائع کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ معتبر بین الاقوامی میڈیا میں بھی اس دعوے کی تائید موجود نہیں، جس کے باعث اس خبر کی صداقت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

    سیاسی مبصرین اور صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی حساس خبریں بغیر تصدیق کے پھیلانا گمراہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ صرف مستند اور سرکاری ذرائع سے آنے والی اطلاعات پر ہی اعتماد کریں۔

    نوٹ: اس خبر میں بیان کردہ دعوے غیر مصدقہ ہیں؛ مستند تصدیق سامنے آنے کی صورت میں تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔