Category: انٹرنیشنل نیوز

  • جدید قطر کے معمار شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی

    دوحہ (بولونیوز)جدید قطر کے معمار شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی انتقال کر گئے ہیں، وہ 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر رہے اور پھر بیٹے کو اقتدار چھوڑ دیا۔

    شیخ حمد نے خلیجی ریاست کو بین الاقوامی سفارت کاری میں نماں مقام دلایا، ان کی قیادت میں قطر نے عالمی سطح پر اپنا سیاسی و سفارتی اثر و رسوخ بڑھایا۔

    شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے اقتدار بیٹے کو منتقل کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی نسل کے لیے آگے بڑھنے کا وقت آ گیا۔ موجودہ امیر قطر شیخ تمیم کو اقتدار کی منتقلی کے وقت ان کی عمر 33 سال تھی۔

    شیخ حمد کے دور میں قطر مائع قدرتی گیس کی پیداوار اور برآمدات کا مرکز بنا، اسی دور میں گیس کی ریکارڈ برآمدات سے قطر بین الاقوامی طاقت بنا، یہی دور تھا جب فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی قطر کو دیے جانے کا فیصلہ ہوا۔

  • عمران خان اور جمائمہ سے منسوب تاریخی گھر فروخت کے لیے پیش

    لندن(بولونیوز)برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر، جہاں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان اور ان کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے ساتھ کئی برس مقیم رہے، فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق “اورملی لاج” (Ormeley Lodge) نامی اس پراپرٹی کی طلب کردہ قیمت 2 کروڑ 50 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (25 ملین پاؤنڈ) مقرر کی گئی ہے۔

    جنوب مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں ہیم کامن کے قریب واقع یہ تاریخی جارجین طرز کا گھر تقریباً 15,814 مربع فٹ رقبے پر مشتمل ہے، جس میں 10 بیڈ رومز، 7 باتھ رومز، وسیع باغات اور ایک علیحدہ کاٹیج بھی شامل ہے۔

    رپورٹس کے مطابق عمران خان اور جمائمہ خان اپنی شادی کے دوران اور بعد ازاں کچھ عرصہ اس رہائش گاہ میں مقیم رہے تھے، جس کے باعث یہ گھر تاریخی اور عوامی دلچسپی کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔

  • نیتن یاہو کے بیٹے نے قانونی طور پر نام تبدیل کر لیا، وجہ پر قیاس آرائیاں جاری

    یروشلم(بولونیوز) اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے بڑے بیٹے یائر نیتن یاہو نے قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کر کے یوناتان ہُن (Yonatan Hun) رکھ لیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ٹیکس ریکارڈ میں ان کا نیا نام درج ہے، تاہم نام کی تبدیلی کی سرکاری وجہ بیان نہیں کی گئی۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیلی قانون کے تحت ایک مرتبہ قانونی طور پر نام تبدیل کرنے کے بعد اسے عام طور پر کم از کم سات سال تک دوبارہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

    بعض ذرائع نے اس اقدام کو نیتن یاہو خاندان کی عالمی سطح پر تنقید سے جوڑا ہے، تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، اور یائر نیتن یاہو نے بھی نام کی تبدیلی کی وجہ سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

  • خامنہ ای کے بیٹے سے منسوب بیان، والد کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا دعویٰ

    تہران(بولونیوز)سوشل میڈیا اور بعض ذرائع ابلاغ پر یہ دعویٰ گردش کر رہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے نے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “میرے والد کے خون کا بدلہ لینا قوم کا مطالبہ ہے اور یہ ضرور لیا جائے گا۔”

    تاہم اس بیان کی ایران کے سرکاری حکام یا مستند سرکاری ذرائع سے تاحال تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔ اس لیے اس دعوے کو آزادانہ طور پر مصدقہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

    واضح رہے کہ ایسی حساس خبروں میں سرکاری یا قابلِ اعتماد ذرائع سے تصدیق کا انتظار ضروری ہوتا ہے تاکہ غیر مصدقہ اطلاعات سے گریز کیا جا سکے۔

  • ایران کے قریب دو امریکی طیارہ بردار بحری جہاز تعینات، خطے میں کشیدگی میں اضافہ

    واشنگٹن(بولونیوز) مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر امریکا نے ایران کے قریب اپنے دو طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن اور یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش تعینات کر دیے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق دونوں بحری جہاز خلیجِ عمان میں داخل ہو چکے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس تعیناتی کا مقصد آبنائے ہرمز کے اطراف سیکیورٹی کو مضبوط بنانا اور خطے میں امریکی بحری موجودگی میں اضافہ کرنا ہے۔

    یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو لاحق خطرات پر عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے۔ دنیا بھر میں خام تیل کی تقریباً 20 فیصد ترسیل اسی اہم آبی گزرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے، جس کے باعث خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر عالمی منڈیاں بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

  • والد کے جنازے کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا پیغام سامنے آگیا

    تہران(بولونیوز)ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا والد کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے اسے انتقام کو قوم کی خواہش قرار دے دیا۔ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے ایک اہم پیغام میں شہید علی خامنہ ای کے جنازے میں عوام کی کثیر اور تاریخی شرکت پر لاکھوں شہریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ والد کے جنازے کے بعد اپنے پہلے پیغام میں انہوں نے خون کا بدلہ لینے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

    مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ شہید رہنما اور گزشتہ دو جنگوں کے شہدا کے خون کا بدلہ قاتلوں سے لیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی عوام کے دشمنوں سے شہدا کے خون کا یہ انتقام لینا بالکل یقینی ہے اور انتقام کا یہ مطالبہ پوری قوم کا ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ایرانی سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ان تمام مجرموں کی فہرست موجود ہے جنہوں نے دو جنگوں میں ہمارے لوگوں کو قتل کیا۔

    انہوں نے سخت لہجے میں خبردار کیا کہ ان مجرموں اور قاتلوں کی طبعی موت نہیں ہوگی اور مجرموں کا سکون سے مرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بلکہ انہیں ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ہم رہیں یا نہ رہیں، یہ انتقامی مشن جلد یا بدیر ضرور مکمل ہوگا۔

  • امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں

    واشنگٹن (بولونیوز) امریکا نے ایران پر مزید نئی اقتصادی پابندیاں عائد کردیں، جن میں کاروباری شخصیت، کرنسی ایکسچینج ہاؤسز اور متعدد کمپنیاں شامل ہیں جبکہ غیر ملکی زرِمبادلہ تک رسائی محدود کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی ایک ممتاز کاروباری شخصیت، متعدد کرنسی ایکسچینج ہاؤسز اور ان سے منسلک کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

    امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول کے مطابق پابندیوں کا ہدف دبئی میں مقیم ایرانی کاروباری شخصیت علی انصاری ہیں، جن پر الزام ہے کہ وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات کے لیے عالمی مالیاتی نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

    امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ علی انصاری نے سرکاری دولت کو بیرونِ ملک جائیدادوں اور تجارتی اثاثوں میں منتقل کیا۔

    امریکی حکام کے مطابق علی انصاری نے جرمنی، برطانیہ، اسپین، قبرص، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں جائیدادوں اور کاروباری اثاثوں کا وسیع نیٹ ورک قائم کیا، جسے ایرانی حکمران اشرافیہ اور اسلامی انقلابی گارڈ کور کے مالی مفادات کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔

    امریکا نے اس کے ساتھ ایران کے تین کرنسی ایکسچینج ہاؤسز، محمد دربانی اینڈ پارٹنرز، لواسانی اینڈ پارٹنرز اور محسن خندان اینڈ پارٹنرز، ان کے منتظمین اور ان سے وابستہ متعدد فرنٹ کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    امریکی حکام کا الزام ہے کہ ان اداروں نے پابندیوں کا شکار ایرانی بینکوں کے لیے کروڑوں ڈالر کے غیر ملکی زرِمبادلہ کا انتظام کیا اور ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک میں قائم شیل کمپنیوں کے ذریعے بین الاقوامی مالیاتی لین دین کو خفیہ رکھا۔

    محکمہ خزانہ کے مطابق علی انصاری نے اپنی دولت کا بڑا حصہ آیندہ بینک کے ذریعے حاصل کیا، جو 2025 میں اربوں ڈالر کے قرضوں کے باعث منہدم ہو گیا تھا۔ ان سے منسلک بعض اثاثے اسمارٹ گلوبل لمیٹڈ نامی ہولڈنگ کمپنی کے ذریعے رکھے گئے تھے، تاہم امریکی حکام نے اس کمپنی سے متعلق بعض لین دین کو سمیٹنے کے لیے محدود اجازت بھی جاری کی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا کہ نئی پابندیوں کا مقصد ایران کی حکمران اشرافیہ کی مالی شہ رگ کاٹنا، غیر ملکی زرِمبادلہ تک اس کی رسائی محدود کرنا اور عالمی مالیاتی نظام میں اس کی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے لیے غیر قانونی مالی اور تجارتی سرگرمیوں میں معاونت کرنے والے افراد، کمپنیوں اور مالیاتی اداروں، بشمول غیر ملکی اداروں، کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔

    یہ پابندیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب چند روز قبل ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ بندی سے متعلق گزشتہ ماہ جاری کیے گئے ایک عمومی لائسنس کو بھی منسوخ کر دیا تھا، جس کے تحت ایران کو محدود پیمانے پر خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور پیٹروکیمیکل مصنوعات فروخت کرنے کی عارضی اجازت دی گئی تھی۔

  • موبائل فون کا زیادہ استعمال جسمانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار، ماہرین نے احتیاطی تدابیر بتا دیں

    لندن(بولونیوز) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہ صرف گردن، ریڑھ کی ہڈی اور بینائی کو متاثر کرتا ہے بلکہ جلد، پٹھوں کی طاقت اور جسمانی ساخت پر بھی منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق مسلسل سر جھکا کر موبائل استعمال کرنے سے “ٹیک نیک” جیسی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے، جس سے گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر اضافی دباؤ پڑتا ہے اور وقت کے ساتھ پٹھوں، جوڑوں اور ڈسکس کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح سمارٹ واچ کا مسلسل استعمال جلد کی جلن اور الرجی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

    تحقیقی ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل وقت تک اسکرین کے سامنے رہنے سے آنکھوں پر دباؤ بڑھتا ہے، جبکہ جسمانی سرگرمیوں میں کمی کے باعث گرفت کی طاقت اور مجموعی جسمانی فٹنس بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ بچوں میں زیادہ اسکرین ٹائم کا تعلق باریک جسمانی مہارتوں اور تعلیمی کارکردگی پر منفی اثرات سے بھی جوڑا گیا ہے۔

    ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ موبائل فون کو آنکھوں کی سطح پر رکھ کر استعمال کیا جائے، وقفے وقفے سے اسکرین سے نظریں ہٹائی جائیں، روزانہ کچھ وقت کھلی فضا میں گزارا جائے، باقاعدہ ورزش کی جائے اور روزمرہ زندگی میں جسمانی سرگرمیوں کو شامل رکھا جائے تاکہ ڈیجیٹل آلات کے ممکنہ منفی اثرات کو کم کیا جا سکے۔

  • ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا

    نیویارک(بولونیوز)ایران نےاقوام متحدہ سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکا کےغیرقانونی اقدامات پراس کا سخت احتساب کرے۔اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے عالمی ادارے کو لکھے گئے ایک خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ امریکا مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ واشنگٹن کو اس کے رویے اور اقدامات پر جوابدہ ٹھہرائے۔

    ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے تمام غیر قانونی اقدامات کے باعث پیدا ہونے والے سیاسی اور قانونی نتائج کا بین الاقوامی طور پر مکمل ذمہ دار ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو امریکا کی غیر قانونی جارحیت روکنے کے لیے فوری، مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہئیں، اور عالمی ادارے کو یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ امریکا اپنی تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں اور کیے گئے وعدوں پر مکمل پاسداری کرے۔

  • ’’ہفتے تک اعلان کر دو‘‘ امریکا کا ایران کو الٹی میٹم

    واشنگٹن(بولونیوز)امریکا نے ایران کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہ اہے کہ وہ ہفتے تک آبنائے ہرمز میں حملے روکنے، راستہ کھلا رکھنے کا اعلان کرے۔

    امریکا نے ایران سے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ کیا ہے، امریکی ویب سائٹ ایکسیوس نے تین امریکی عہدے داروں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران سے کہا ہے کہ وہ ہفتے تک عوامی سطح پر یہ اعلان کرے کہ آبنائے ہرمز جہاز رانی کے لیے کھلا ہے اور وہ تجارتی جہازوں پر حملے بند کر دے گا۔

    عہدیداروں کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے علاقائی ثالثوں کے ذریعے یہ پیغام براہِ راست تہران تک پہنچایا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ تجارتی جہازوں پر حالیہ حملے اُس مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزی ہیں، جس پر تین ہفتے قبل دونوں فریقین نے دستخط کیے تھے، تاہم تازہ بحران نے اس نازک معاہدے کو ٹوٹنے کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔