کراچی میں انسدادِ پولیو مہم کیلئے سیکیورٹی پلان جاری، 7536 اہلکار تعینات
کراچی(بولونیوز)13 سے19 اپریل2026 تک جاری رہنےوالی انسدادِ پولیومہم کےلیےجامع سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مہم کے دوران مجموعی طور پر 7536 پولیس افسران و اہلکار، بشمول لیڈی پولیس، سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔
ضلع وار تعیناتی کے مطابق ضلع شرقی میں 936، ضلع غربی میں 930، ضلع جنوبی میں 466، ضلع کیماڑی میں 1210، ضلع وسطی میں 1727، ضلع ملیر میں 589 جبکہ ضلع کورنگی میں 758 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
کراچی پولیس چیف نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام زونل افسران انسدادِ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی براہِ راست نگرانی یقینی بنائیں۔دوسری جانب بہاولپور میں 4 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے دوران 8 لاکھ 13 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اسی طرح منڈی بہاؤالدین میں بھی انسدادِ پولیو مہم شروع ہو گئی ہے، جہاں 5 سال سے کم عمر کے 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔


