پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی

لاہور(بولونیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 5183 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 62 ہزار 7 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے 1 لاکھ 61 ہزار 638 کی کم ترین جبکہ 1 لاکھ 62 ہزار 660 کی بلند ترین سطح بھی دیکھی۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ 1 لاکھ 67 ہزار 191 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، جس کے مقابلے میں آج کے آغاز پر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *