نویں،دسویں کے امتحانات، چیئرمین میٹرک بورڈ کی ہدایت جاری
کراچی(بولونیوز)چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی غلام حسین نے نویں اور دسویں کے امتحانات میں امتحانی مراکز کے لیے ہدایت جاری کر دی۔چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا ہے کہ کسی بھی امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعے اور عبایہ کو نہیں اتروایا جائے، طالبات کے امتحانی مراکز سے نقل کی کوئی شکایت موصول نہیں ہورہی۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعہ اتروانے کی شکایت پر سخت ایکشن لوں گا۔غلام حسین کا کہنا ہے کہ طالبات کے امتحانی مرکز پر مرد نگران تعینات نہیں کیے جائیں۔


