دی اکانومسٹ کی رپورٹ: ٹرمپ ایران کے خلاف دوبارہ جنگ سے گریز کریں گے

برطانیہ(بولونیوز)برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے اور وہ اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ یہ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

رپورٹ کے مطابق ہر جنگ میں کم از کم کسی ایک فریق کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے، اور اگر ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کا اختتام جنگ بندی کی صورت میں ہوتا ہے تو اسے امریکی صدر ٹرمپ کی سیاسی ناکامی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

دی اکانومسٹ کے مطابق اس صورتحال نے امریکی طاقت کے استعمال اور مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسی کے حوالے سے ٹرمپ کے وژن کی کمزوری کو بھی نمایاں کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے ایران سے متعلق سخت اور اشتعال انگیز بیانات اب ایک ایسے مؤقف کی صورت اختیار کر رہے ہیں جس میں وہ اپنی ممکنہ پسپائی کو مضبوط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *