ایران میں حملوں سے متاثر ریلوے لائنیں مرمت کے بعد بحال

تہران(بولونیوز)ایران میں حالیہ حملوں کے باعث متاثر ہونے والی اہم ریلوے لائنیں مرمت کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں۔

ریل سروس تقریباً 4 سے 5 روز کی معطلی کے بعد دوبارہ شروع ہو چکی ہے۔متاثرہ ریلوے لائنوں کی بحالی کے بعد تہران، تبریز اور مشہد کے درمیان ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ تہران سے ترکی کے شہر وان کے لیے ٹرین سروس بھی دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور پہلی ٹرین روانہ ہو چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *