پاکستان کے کردار پر تجزیاتی بیان، خطے میں اثر و رسوخ بڑھنے کا دعویٰ

اسلام آباد(بولونیوز)خطے کی موجودہ صورتحال اور اسلام آباد میں ہونے والی سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں پاکستان کے کردار پر ایک تجزیاتی بیان سامنے آیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک اہم اور غیر معمولی سفارتی موقع سے گزر رہا ہے، جس کے ذریعے وہ خطے میں امن کے فروغ اور اہم عالمی مسائل پر اپنا مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو خطے میں اس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ بالخصوص فلسطین، غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر پاکستان کی اصولی مؤقف رکھنے کی صلاحیت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

تجزیے کے مطابق پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہونے کے باعث مسلم دنیا میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اس کے کردار کو کلیدی سمجھا جا رہا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ عالمی حالات پاکستان کے لیے ایک موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ سفارتی سطح پر اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں پیش کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *