اسلام آباد میں جاری سفارتی مذاکرات، مختلف مراحل میں پیش رفت کا دعویٰ
اسلام آباد(بولونیوز)سفارتی مذاکرات کے حوالے سے ایک فریم ورک کی مختلف مراحل میں پیش رفت کے دعوے سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جس کے تحت امریکہ اور ایران کے وفود نے بطور ثالث پاکستان کے وزیرِ اعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
اطلاعات کے مطابق دوسرے مرحلے میں دونوں فریقین کے درمیان پاکستان کے سفارتی چینل کے ذریعے مطالبات کے تبادلے کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔
مزید دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تیسرے مرحلے میں امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکراتی عمل جاری ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ سکتی ہے، جبکہ خطے میں امن کے امکانات پر بھی توجہ مرکوز ہے۔


