ایران نے اسرائیل کا مرکزی تھرمل پاور پلانٹ تباہ کر دیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
تہران(بولونیوز)ایران کے سرکاری اور نیم سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایک کارروائی کے دوران اسرائیل کے مرکزی تھرمل پاور پلانٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
یہ کارروائی اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کی گئی، جس کے نتیجے میں بجلی کی پیداوار کا اہم نظام متاثر ہوا اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حملہ انتہائی درستگی کے ساتھ کیا گیا جس سے پاور پلانٹ کو شدید نقصان پہنچا۔
تاہم اسرائیلی حکام کی جانب سے اس دعوے کی تاحال تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ دفاعی ماہرین کے مطابق اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
عالمی برادری کی جانب سے صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ خطے میں سلامتی کے خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔


