ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، تل ابیب میں متعدد عمارتیں تباہ، 12 زخمی

تہران/تل ابیب(بولونیوز) ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے خلاف حملوں کی 80 ویں لہر شروع کر دی ہے۔ یہ بیان ایرانی خبر ایجنسی فارس نیوز ایجنسی کے ذریعے جاری کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق نئی کارروائی میں اسرائیل کے شمالی شہر صفد میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ تل ابیب، کریات شمونہ اور بنی براک میں بھی مختلف اہداف پر میزائل حملے کیے گئے۔ اس دوران کم از کم 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق صیہونی ریجیم کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مقبوضہ علاقوں میں نشانہ بنایا گیا، اور حملوں میں خیبرشکن، ایماد اور سجیل میزائلز کے ساتھ ساتھ تباہ کن ڈرونز بھی استعمال کیے گئے۔

پاسداران انقلاب کا مزید کہنا ہے کہ تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمرشل، لاجسٹک اور سپورٹ مراکز کو خصوصی طور پر ہدف بنایا گیا، جس کا مقصد دشمن کی فوجی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔

اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، اور عالمی برادری کی نظر اس تنازع پر مرکوز ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *