کامران ٹیسوری کو گورنر بننے اور جانے کا وقت بھی معلوم نہیں تھا،عبدالقادرپٹیل

کراچی(بولونیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سابق گورنر کامران ٹیسوری کو نہ گورنر بننے کے وقت پتہ تھا اور نہ ہی عہدہ چھوڑنے کے وقت۔

یہ بیان انہوں نے کراچی میں نادرا ماڑی پور سینٹر کے افتتاح کے موقع پر دیا۔ تقریب میں ڈی جی نادرا سندھ عامر علی نے عبدالقادر پٹیل کو نادرا کے کاموں اور سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں عبدالقادر پٹیل نے کہا:

وفاق سے گزارش ہے کہ بابو بھائی کو بھی وزارت میں شامل کیا جائے۔

کامران ٹیسوری کے جانے کے بعد فاروق ستار اکیلے رہ گئے ہیں۔

گورنر صوبے کا سب سے اہم عہدہ ہے، آئین میں گورنر کی حدود طے ہیں، اگر حدود کا خیال نہ رکھا جائے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ صوبے کی بات اور تقسیم کی بات دونوں ہی نازیبا ہیں۔ انہوں نے نادرا سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ اس علاقے میں صدیوں سے مختلف قومیتیں بھائی چارے سے آباد ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے ایم کیو ایم پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم تقسیم کی بات کرتی ہے اور قومی اسمبلی میں ترمیم کے لیے سرگرم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی نے صوبہ بنانے کی قرارداد منظور کی، لیکن صوبے کے معاملے پر وہاں کوئی عملی قدم نہیں ہوا، جبکہ سندھ اسمبلی نے بارہا صوبے کے خلاف قراردادیں منظور کیں، جو محض نفرت انگیز باتوں کا باعث ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *