نامزد گورنر سندھ نہال ہاشمی کا بیان: “سندھ کی خوشحالی میری اولین ترجیح”
کراچی(بولونیوز)نامزد گورنر سندھ نہال ہاشمی نے نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، اور میری اولین ذمہ داری یہ ہے کہ سندھ کی خوشحالی کے لیے کام کروں۔
نہال ہاشمی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مجھ پر اعتماد کیا، جبکہ صدر آصف زرداری نے بھی اعتماد کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا میری ذمہ داری ہے کہ اعتماد پر پورا اتروں۔سندھ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کروں گا۔رفتہ رفتہ ہر چیز بہتر ہوگی اور پورا سندھ جگمگائے گا۔نامزد گورنر سندھ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سندھ کی ترقی اور بہتری میں تعاون کریں اور یقین دلایا کہ ان کے اقدامات شفاف اور مثبت ہوں گے۔


