گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا اعلان، موٹر سائیکل سواروں کو عید تک 3 لیٹر مفت پیٹرول

کراچی(بولونیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے عید سے پہلے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہیں تین لیٹر پیٹرول مفت فراہم کیا جائے گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وہ کل یا پرسوں اچانک شہر کے کسی بھی پٹرول پمپ کا دورہ کریں گے اور اس وقت پمپ پر موجود موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول بھروا کر دیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ یہ اقدام خاص طور پر ان افراد کے لیے ہے جو موجودہ مہنگائی کے دور میں پیٹرول خریدنے کے لیے ہزار روپے بھی فوری طور پر نہیں دے سکتے، اور یہ عید کا چھوٹا سا تحفہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *