کل یوم القدس ریلی کے باعث ٹریفک متاثر ہونے کا امکان، متبادل راستے جاری

کراچی(بولونیوز)شہر میں کل بروز جمعہ یومِ القدس ریلی کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے تفصیلی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ریلی نمائش چورنگی سے اماں ٹاور تک نکالی جائے گی جس کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستے فراہم کیے گئے ہیں-

تین ہٹی سے ٹاور جانے والی ٹریفک گرومندر، سولجر بازار اور پی پی چورنگی کے راستے سے جا سکتی ہے۔

ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک کو لسبیلہ سے نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

صدر، فریسکو چوک اور عیدگاہ سے آنے والے شہری ریگل چوک، ایمپریس مارکیٹ اور آغا خان سوئم روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ان ہدایات پر عمل کریں اور تازہ ترین صورتحال کے لیے ہیلپ لائن 1915 یا ایف ایم ریڈیو 88.6 سے رہنمائی حاصل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *