وفاقی حکومت کل پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں اعلان کرے گی: وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ تبدیلی کا اعلان کل جمعہ کو کیا جائے گا۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق نئی قیمتیں اوسط نرخوں کی بنیاد پر طے کی جائیں گی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور آئی ایم ایف کے تازہ تجزیات میں مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے پاکستان کی معیشت پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ کے طویل ہونے کی صورت میں بیرونی ادائیگیوں اور ترسیلات زر پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ فی الحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا، تاہم قیمتوں کا تعین مارکیٹ کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قیمتوں کے اعلان تک صبر کریں اور کسی بھی سرکاری اعلان کے لیے سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *