سونے کی قیمت میں 2,900 روپے کمی، چاندی بھی سستی

کراچی(بولونیوز) مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ فی تولہ سونا 2,900 روپے کی کمی کے بعد 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے پر بند ہوا۔

اسی طرح دس گرام سونےکی قیمت میں 2,486روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 273 روپے مقرر ہوئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,700 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور یہ 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے تک جا پہنچی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اوریہ 179روپےکی کمی کے بعد 9,175 روپے ہو گئی۔صرافہ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر براہِ راست مرتب ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *