امریکہ نے پشاور قونصل خانہ مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد(بولونیوز)امریکی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پشاور میں اپنا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کر دیا جائے گا۔یہ قونصل خانہ طویل عرصے سے افغانستان کی سرحد کے قریب امریکہ کے لیے ایک اہم سفارتی مرکز رہا ہے اور خصوصاً سیکیورٹی اور لاجسٹک سرگرمیوں کے لیے مرکزی مقام سمجھا جاتا تھا۔
قونصل خانے کی بندش سے امریکی حکومت کو سالانہ تقریباً 7.5 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔امریکہ کی جانب سے یہ اقدام خطے میں سفارتی اور مالی وسائل کے بہتر انتظام کی غرض سے لیا گیا ہے، تاہم بندش کے بعد خطے میں امریکی سفارتی سرگرمیوں پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔


