13 سال سے کومے میں نوجوان کی لائف سپورٹ ختم کرنے کی اجازت، سپریم کورٹ کا فیصلہ
بھارت(بولونیوز)بھارتی سپریم کورٹ نے 13 سال سے کومے میں زندگی گزارنے والے نوجوان کی لائف سپورٹ مشینیں ہٹانے کی اجازت دے دی ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوجوان کی حالت میں بہتری کی کوئی امید نہیں اور انسانی وقار کے پیش نظر لائف سپورٹ واپس لیا جا سکتا ہے۔
یہ معاملہ ہسپتال انتظامیہ اور نوجوان کے گھر والوں کے درمیان اختلاف کے باعث عدالت میں پہنچا تھا۔سپریم کورٹ نے اس موقع پر واضح کیا کہ ایسے معاملات میں انسانی وقار اور طبعی حالت کو مدنظر رکھنا لازمی ہے۔


