میجر جنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر عبد الخالق نوید اورکرنل جعفر کی سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات

کراچی(بولونیوز)میجرجنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر عبد الخالق نوید ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور کرنل جعفر نے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں ویکسین مینوفیکچرنگ کے فروغ، صحت کے شعبے میں جدید تحقیق و ترقی، اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رکن ممالک کے ساتھ طبی و سائنسی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کی صلاحیت بڑھانے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، اور صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ پاکستان میں ویکسین مینوفیکچرنگ سے نہ صرف قومی سطح پر صحت کے نظام کو تقویت ملے گی بلکہ دوست اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کے ذریعے خطے میں صحت کے شعبے میں مثبت پیش رفت بھی ممکن ہوگی۔

اس موقع پر میجر جنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر عبد الخالق نوید اور کرنل جعفر نے اس بات پر زور دیا کہ صحت کے شعبے میں پائیدار ترقی، تحقیق و جدت کے فروغ اور عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *