عورت مارچ میں شرکت پر 11 خواتین اور 3 مرد گرفتار

اسلام آباد(بولونیوز) اسلام آباد میں عورت مارچ کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 خواتین اور 3 مردوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق شہر میں دفعہ 144 نافذ تھی، جس کے تحت جلسے، جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود اجتماع منعقد کیا گیا، جس پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی۔

حکام کے مطابق گرفتار افراد کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ صورتحال قابو میں ہے۔ دوسری جانب شہری و سماجی حلقوں کی جانب سے اس کارروائی پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ عورت مارچ ہر سال خواتین کے حقوق اور مساوی مواقع کے مطالبات کے لیے منعقد کیا جاتا ہے، تاہم اس بار اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث انتظامیہ نے اجتماع کی اجازت نہیں دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *