سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کی درخواستیں

کراچی(بولونیوز) سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کی دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کے دوران کیس کی فائل نہ ملنے کے باعث عدالت نے سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی فائل فی الحال دستیاب نہیں، مہلت دی جائے تو فائل کے ساتھ جواب جمع کروادیا جائے گا۔ عدالت نے اس پر معاملے کو ملتوی کردیا۔

جماعت اسلامی کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ 2021 میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں کی گئی ترمیم کے ذریعے کئی شعبے شہری حکومت سے صوبائی حکومت کو منتقل کر دیے گئے۔

ایم کیو ایم کے وکیل طارق منصور نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی قوانین اور اختیارات کی تقسیم سے متعلق فارمولا پہلے ہی طے کر دیا ہے، تاہم سندھ حکومت نے ابھی تک اس کے مطابق نئی ترمیم نافذ نہیں کی۔

عدالت نے دونوں درخواست گزار جماعتوں اور سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ 16 اپریل تک تمام مواد عدالت میں پیش کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *